.

سعودی عرب: خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ایک شاپنگ مرکز میں خواتین ملازماؤں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے اور انہیں ہراساں کرنے والے ایک غیر ملکی شہری کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اورملک میں خواتین کے خلاف کہیں بھی ایسی غیراخلاقی حرکت دیکھی گئی تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔