.

عرب اتحاد کا صعدہ پر فضائی حملہ ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل، راڈاروں کی تنصیبات تباہ

لڑاکا طیاروں کی بمباری میں حوثیوں کے میزائل اور راڈار بنانے کے متعدد ماہرین بھی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے ضلع الصفرا ء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل اور راڈاروں کی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔ فضائی حملے میں حوثیوں کے میزائل اور راڈار بنانے کے متعدد ماہرین بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ لڑاکا طیارے نے صوبہ صعدہ کے ضلع الصفرا ء کے نزدیک ایک مقام پر بیلسٹک میزائل کی جگہ کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ آپریشن جمعہ کو علی الصباح کیا گیا تھا اور حوثیوں کی ایک گاڑی اور میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ ہی کے ضلع سحار میں جبل عنم کے علاقے میں حوثیوں کی راڈار ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ کو بھی تباہ کردیا ہے۔ یہ راڈار اتحادی طیاروں کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیے جارہے تھے۔اس فضائی حملے میں حوثیوں کے میزائل اور راڈار بنانے کے متعدد ماہرین بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔