.

’ابخازیا‘ کا وزیر اعظم دمشق سے واپسی پر ٹریفک حادثے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحر الاسود کے مشرقی ساحل پر واقع متنازع علاقے ’ابخازیا‘ کے وزیراعظم گذشتہ روز شام کے دورے سے واپسی پر اپنے ملک میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ابخازیا‘کے وزیر اعظم گیناڈی گاگولیا ہفتے کے روز ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

روس کی ’انٹرفیکس‘ نیوز ایجنسی کے مطابق حاثہ گوڈاووٹا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم شام کے سرکاری دورے سے واپس پہنچ رہے تھے۔

خیال رہے کہ جمہوریہ ابخازیا ایک متنازع ملک ہے جسے صرف روس، وینز ویلا اور شام نے تسلیم کیا ہے۔