.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز جدہ کے قصرِ سلام میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر واقعات کی پیش رفت اور عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی مختلف کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی فرماں روا نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو دعوت دی تھی کہ وہ جدہ میں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک نے دو ماہ قبل سرحدی علاقوں کے حوالے سے اُس جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جو تقریبا 20 برس سے جاری تھی۔