.

روس میں ریٹائرمنٹ مدت میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس میں ریٹائرمنٹ کی مدت میں پانچ سال اضافے کے حکومتی منصوبے پرعوام کی طرف سے احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز روسی شہرسینٹ پیٹرس برگ سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ریٹائرمنٹ کی مدت میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

خیال رہے کہ روسی حکومت نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومتی اعلان کے مطابق مردوں کی ریٹائرمنٹ مدت 65 اور خواتین کی 60 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کے اس اعلان پر ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

سینٹ پیٹرس برگ میں ہونے والے ایک مظاہرے میں 750 افراد نے شرکت کی۔ ان میں شامل ایک خاتون ماریا کوسکوفا نے کہا کہ یہاں رئٹائرمنٹ سسٹم میں کوئی اصلاحات نہیں لائی جا رہی ہیں بلکہ ہمیں جھوٹ کا زہردیا گیا اور ہمارے مالی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

خبروں کے مطابق گذشتہ ہفتے ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کے خلاف احتاجاج پرایک ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔