.

روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک اور ان کے سعودی ہم منصب خالد الفالح نے اوپیک تنظیم کے ارکان اور اُس سے خارج تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان طویل المیعاد تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات روس کی وزارت توانائی نے اتوار کے روز ایک اعلان میں کہی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت نے بتایا کہ دونوں مالک کے وزراء نے ہفتے کے روز ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی کے میدان اور توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے توانائی کے بین الاقوامی سیمینار میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کی شرکت متوقع ہے۔