.

الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحادی فوج کی شدید بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات گئے ساحلی شہر الحدیدہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کےنتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمالی الحدیدہ میں بحری کشتیوں کے ذریعے بھی گولہ باری کی گئی۔

عسکری ذرائع کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور اتحادی فوج مل کر الحدیدہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کی تزویراتی بندرگاہ کو باغیوں سے مکمل طورپر آزاد کرائے جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ سوموارکےروز الحدیدہ گورنری کی مشرقی سمت میں سرکاری فوج نے 16 کلو میٹر تک پیش قدمی کی۔

گذشتہ دو روز کے دوران یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ نے حوثیوں کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی جاری رکھی اور سولہ کلو میٹر کا علاقہ باغیوں سے آزاد کرالیا گیا۔ العمالقہ بریگیڈ اور اس کے ساتھ معاونت کرنے والے مزاحمت کار الحدیدہ میں باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں سےبارودی سرنگوں کا صفایا کررہے ہیں۔