.

امارات ائیر لائنز اور اتحاد نے اِدغام سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی دو سرکاری فضائی کمپنیوں الامارات اور اتحاد نے آپس میں اِدغام سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی ہے۔

بلومبرگ نے قبل ازیں بے نام ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ الامارات ائیرلائنز اتحاد کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ دنیا کی بڑی فضائی کمپنی بن سکے۔

لیکن الامارات کی ایک خاتون ترجمان نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اس افواہ میں کوئی سچائی نہیں ہے‘‘۔

اتحادائیرلائنز نے بھی اسی قسم کا بیان جاری کیا ہے اور اس میں بلومبرگ کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔