.

اقوام متحدہ کا لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس متحارب فریقین کے درمیان لڑائی بند کرانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لیبیا میں قائم ہائی کمیشن نے کہا ہےکہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، بے گناہ شہریوں کوجنگ کا نشانہ بنانا اور قومی املاک تباہ کرنا جنگی جرم ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے صلاح بادی کی قیادت میں سرگرم ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں پہلے سے طے پائے جنگ بندی معاہدے پابندی کریں۔

خیال رہے کہ طرابلس میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔ چند روز کے سکون کے بعد بدھ کو دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی تھی۔ لڑائی میں ایک طرف قومی وفاق حکومت کےوفادار عسکری گروپ اور دوسری طرف صلاح بادی کا ’الصمود بریگیڈ‘ ملیشیا ایک دوسرے کے خلاف برس پیکار ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ طرابلس میں لڑائی کے دوران قومی املاک کو نقصان پہنچانا اور عام شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔