.

ایران خطّے میں عدم استحکام کے لیے مذہبی نعروں کا کھیل کھیل رہا ہے: امریکی مندوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے باور کرایا ہے ایران خطّے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

جمعرات کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہیلے نے مشرق وسطی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "تہران خطّے میں ایسے حکمرانوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سُلا رہے ہیں"۔

امریکی خاتون مندوب کے مطابق تہران نے خطّے میں اپنے پڑوسی ممالک کو رونڈ ڈالا ہے۔ لبنان، شام اور یمن سب کو ایرانی قیادت مذہبی نعروں کا استحصال بھی کر رہی ہے۔

نکی ہیلے نے کہا کہ "ایران نے عراق کے اندر اپنے لیے خصوصی زون قائم کیا ہے تا کہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں اور ملیشیاؤں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کرے۔ ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تا کہ تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے"۔