.

صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی کمانڈروں کی ہلاکت کی خبریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز صنعاء کے شمال میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ ایک عسکری کیمپ پر متعدد حملے کیے۔

ویب سائٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کارروائی میں الحصبہ کے علاقے میں واقع "الصیانۃ کیمپ" میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ حملوں کے بعد کیمپ کے اندر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس دوران ایمبولینس کی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کیمپ پہنچی۔ اتحادی طیاروں کی کارروائی میں کیمپ میں موجود کئی حوثی کمانڈروں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔