.

ایرانیوں کا ملکی نظام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا : فائزہ رفسنجانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی معروف سیاسی کارکن فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ان کے ہم وطنوں کا نظام ( رجیم) کے تعلق سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔انھوں نے ایران کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال سے درپیش خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ کے نمایندے شدعان ہمام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اور یہ گفتگو ایسے وقت میں کی ہے جب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر حسن روحانی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق صدر روحانی مسلسل عوامی حمایت سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔