.

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہونے والی پہلی شیرخوار بچّی کون ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن پیر کے روز اپنی بچّی کو لے کر اقوام متحدہ میں داخل ہوئیں تو وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شیرخوار بچّے کے ساتھ شرکت کرنے والی اعلی سطح کی پہلی عہدے دار بن گئیں۔

آرڈرن جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں اپنے پہلے خطاب کی تیاری میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی ان پر اپنی تین ماہ کی بیٹی "نیو" کی دیکھ بھال کی ذمّے داری بھی عائد ہے۔

اقوام متحدہ میں "نیو" کے داخلے کے لیے جو پاس بنا ہے اس پر "نیوزی لینڈ کی طفلِ اوّل" درج ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں 20 جون کو "نیو" کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے 6 ہفتے کی خصوصی چھٹیاں گزارنے کے بعد اگست سے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا تھا۔

جیسینڈا آرڈرن اپنی بچّی کو نیویارک ساتھ لانے پر مجبور ہو گئیں تا کہ ماں کے دودھ کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔

عالمی اخبارات نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور ان کی بچّی کی تصاویر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔