.

یمنی حوثیوں نے ایرانی میزائلوں سے عالمی سرحدوں کو خطرے سے دوچار کردیا: کویت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی وزیر خارجہ صباح الخالد الصباح نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی حوثیوں کو بین الاقوامی سرحدوں کو خطرے سے دوچار کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا ایرانی میزائلوں سے سعودی علاقوں اور بین الاقومی پانیوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا ر ہی ہے۔ یہ ایک خطرہ ہے اور اس کو روکا جانا چاہیے۔