.

امریکی شہریوں کو عراق کے سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو عراق کےسفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ شورش زدہ شہر بصرہ میں امریکی قونصل خانے کے کھلنے اور ایران کی طرف سے دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

’العربیہ‘ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ پرتشدد واقعات کے باعث انہیں اغواء یا قتل کیا جا سکتا ہے۔ عراق میں موجود امریکیوں کو محتاط رہنے اور معمول کی سرگرمیوں میں خطرے کے پیش نظرسفر سے گریز کی تاکید کی گئی ہے۔

ادھر عراقی وزارت خارجہ نے بصرہ میں امریکی قونصل خانے کے ملازمین کو نکالنے اور اپنے شہریوں کو عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کا فیصلہ باعث افسوس ہے۔ عراق غیر ملکی سفارتی عملے اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا پابند ہے۔

بغداد کا کہنا ہے کہ حکومت سفارت خانوں کو لاحق خطرات سے نمٹںے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔