.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر اتوار کو کویت پہنچ گئے ہیں۔ وہ امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کویت کا یہ دورہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امیر کویت شیخ صباح کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وہ میزبان امیر کے علاوہ کویت کے دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔