
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب اتحاد کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
سعودی ولی عہد کی جنوبی سرحد پر فوجی کارروائیوں سے متعلق عرب اتحاد کی بریفنگ میں شرکت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب اتحاد کی مسلح افواج کی ایک بریفنگ کی صدارت کی ہے۔انھیں اس موقع پر جنوبی علاقوں میں عرب اتحادی افواج کی کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو فوجی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور حربی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

