.

فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرار کولمب نے سوموار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا مگر صر عمانویل میکروں نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کریا ہے۔

اخبار ’لو فیگارو‘ کے مطابق قصر الیزیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکروں نے وزیر داخلہ کے خدشات دور کرنے کے لیے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نےجب سے ’لیون‘ بلدیہ کے میئر کے لیے خود کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے وہ حملوں کی زد میں ہیں۔ صدر نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی عوام کی سلامتی کی ضمانت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ کولمب نے 18 ستمبر کو وزارت داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دینے اور سنہ 2020ء میں لیون بلدیہ کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بعض حلقوں کی طرف سے انہیں فورا استعفیٰ دینے پر زور دیا جا رہا تھا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق سوموار کو کولمب نے صدر میکروں کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صدر کو وزیر داخلہ کے استعفے کی خبر وزیراعظم اڈوار فیلپ نے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیلپ اور صدر میکروں دونوں نے وزیر داخلہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔