البیضاء میں یمنی فوج کی گولہ باری، حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں العربیہ کے نمائندے کے مطابق لحج کے محاذ پر ایک بار پھر معرکہ آرائی ہوئی ہے۔

البیضاء صوبے کے مشرقی ضلعے الملاجم میں یمنی فوج کے توپ خانے نے ایک عسکری گاڑی کو نشانہ بنایا جو محاذ پر حوثیوں کے لیے کمک لے کر جا رہی تھی۔ اس کے نتیجے میں متعدد حوثی جنگجو مارے گئے۔

ادھر تعز صوبے میں الشریجہ کے محاذ پر بھی پھر سے لڑائی شروع ہو گئی۔ لڑائی کا آغاز حوثیوں کی جانب سے یمنی فوج کے زیر کنٹرول پہاڑی علاقوں پر حملے کی کوشش کے بعد ہوا۔

گزشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج نے البیضاء اور الحدیدہ صوبوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف مختلف نوعیت کی کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران درجنوں باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں البیضاء صوبے میں قانیہ کے محاذ پر مارے جانے والے چار حوثی کمانڈر شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں