.

روس کی شام کو ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین نے شام کو ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔

مسٹر شویگو کاکہنا تھا کہ کل شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ’ایس 300‘ جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی۔

’ایس 300‘ دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضاء میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدود میں موجود روسی جہازوں کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی۔