.

شام میں ’داعش‘ کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے: میٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شام میں ’داعش‘ کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ہم شام میں ’داعش‘ کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے تربیت یافتہ فورس تشکیل دیں گے۔انہوں نےانکشاف کیا کہ شام میں امریکی سفارتی عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ’نیٹو‘ کے حوالے سے امریکا اپنے وعدوں کی پابندی کرے گا۔

اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل اور طویل المدت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اور واشنگٹن نے اسد رجیم کو خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج سنگین ہوں گے۔