شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے: پوتین

ادلب میں کسی وسیع فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ وہ شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو نکال باہر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے۔

ماسکو میں توانائی کانفرنس سےخطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ شام میں‌موجود تمام غیرملکی فورسز کو نکل جانا چاہیے۔

اس موقع پر ان سے پوچھا گیاکہ آیا روس بھی شام سے اپنی فوج نکالے گا تو پوتین کا کہنا تھا کہ روس نے شام میں وہاں کی حکومت کی درخواست پر اپنی فوج تعینات کی ہے۔ اگر اسد رجیم کی طرف سے ہمیں بھی نکلنے کوکہا گیا تو ہم روس اپنی فوج بھی شام سے نکال لے گا۔

صدر پوتین نے کہاکہ شام کے شمالی شہر ادلب میں غیر فوجی علاقہ فعال ہے اور علاقے میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے لیے فوج کو حرکت میں لانے کا کوئی پروگرام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں روس اور ترکی کے باہمی تعاون سے غیر فوجی زون کے قیام کے مقاصد جلد حاصل ہو جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں