برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید

جھونپڑی میں قید شخص کو غلام بنائے جانے کا شبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ میں حکومتی عہدیداروں اور عام شہریوں نے ایک شخص کا پتا چلایا ہے جس نے خود کو مسلسل چالیس سال سے ایک جھونپڑی میں مقید کر رکھا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی حکام نے مذکورہ شخص کی شناخت نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے جھونپڑی سےنکالے جانے والے شخص نے مسلسل چالیس سال اسی جگہ زندگی گذاری۔ اس جھونپڑی کی لمبائی پونے دو میٹرچھ فٹ اور چوڑائی پونے دو میٹرہے۔ اس شخص کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے۔ جب وہ اس جھونپڑی میں آیا تو اس وقت اس کی عمر 18سال تھی۔

مذکورہ جھونپڑی شمال مغربی انگلینڈ میں واقع 'کامبیرا' شہر کے نواحی علاقے 'کارلیسل' میں واقع ہے۔ وہاں سے ملنے والے شخص کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسے ضروری جسمانی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو مقامی اخبارات کے ذریعے سے پتا چلا ہے کہ پولیس نے ایک 79 سالہ شخص کو گرفتارکیا ہے جس پر ایک 58 سالہ شخص کو غلام بنانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں