اتحادی فوج کی کارروائی میں 30 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی جنوب مشرقی گورنری تعز میں الراھدہ ڈائریکٹوریٹ میں یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 30 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج کےملٹری ریجن 4 کے ترجمان کیپٹن محمد النقیب نے بتایا کہ رات گئے حوثی باغیوں پر کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی گئی۔ باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے جنگی طیاروں سے بھی بم باری کی گئی۔ جنگی طیاروں کی مدد سے بیت حامیم اور پہاڑی چوٹیوں پر مورچہ زن باغیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ الشریجہ اور الراھدہ کو ملانے والی سڑک پر موجود باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا الراھدہ شہر میں متمرکز اپنے جنگجوئوں کو مزید کمک فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم فضائی حملوں میں‌ انہیں غیر معمولی جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بم باری سے درجنوں باغی جنگجو زخمی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں