کیری نے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے نتائج سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علاحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ کیری نے اُن سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی جن کے نتیجے میں جوہری معاہدے کو یقینی بنایا گیا۔

کیری کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو "تباہ کن" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے مفاد میں تھا اور اس سے امن حاصل نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منسوخی امریکا کہ زیادہ محفوظ بنا دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں