یمنی فوج نے صوبہ صعدہ کے شمال میں مزید علاقے حوثی باغیوں سے واگزار کرا لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے صوبے صعد ہ کے شمال میں قومی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران میں مزید علاقے واگزار کرا لیے ہیں۔اس صوبے کے ضلع باقم میں تازہ جھڑپوں میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ باقم میں لڑائی میں باغی ملیشیا کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور فوج نے حوثی باغیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے ۔ان میں اسنائپر مشین گنیں اور ریڈیو مواصلات کے آلات شامل ہیں۔

یمنی فوج نے باقم میں حوثیوں کی بعض چوکیوں تک کمک پہنچانے کے راستے منقطع کردیے ہیں جس کی وجہ سے وہاں موجود باغی جنگجو محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ادھر دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا نے جامعہ صنعاء کا ہفتے کے روز محاصرہ کر لیا ہے اور اس کی عمارت کے اطراف میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک کھڑے کردیے ہیں۔ حوثیوں نے جامعہ کے مرکزی دروازے پر احتجاج کے لیے اکٹھے ہونے والے طلبہ میں سے 55 کو گرفتار کر لیا ہے اور انھیں اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں