استنبول قونصل خانے میں سعودی شہری کے قتل کی متضاد اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے حکام نے ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں ایک سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ قبل ازیں ترک حکام نے "رائٹرز" کو بتایا تھا کہ جمال خاشقجی کو استنبول کے قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے نے جمال خاشقجی کے قتل سےمتعلق اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے استنبول کے قونصل خانے میں قتل کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول میں سعودی قونصل خانے اور ترک حکام کی درخواست پر ایک سیکیورٹی وفد ترکی پہنچا ہے تاکہ لاپتا ہونےوالے شہری جمال خاشقجی کے بارے میں تحقیقات کی جاسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ ہم سعودی شہری کی استنبول میں پراسرار گم شدگی کے بارےمیں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں