.

انڈونیشیا : زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 1763 اور 5 ہزار لا پتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ سولاویسی میں زوردار زلزلے اور سونامی طوفان کا شکار ہونے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جمعرات کے روز روک دیا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 28 ستمبر کو آنے والی قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1763 تک پہنچ گئی۔

زلزلے اور سونامی سے متاثرہ شہر بالو اور اس کے جنوب کے علاقوں میں عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

قدرتی آفت سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان کے مطابق بالو شہر میں تباہ ہونے والے دو مقامات پر 5000 افراد لا پتہ ہیں۔