ہیٹی کے شمال میں زلزلہ ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہیٹی میں حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام ملک کے انتہائی شمال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مادی نقصان ہوا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پورت دے پئے کی بندرگاہ سے 20 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس قدرتی آفت میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ 2010ء میں ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے نزیک آنے والے شدید زلزلے میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7 تھی۔

ہیٹی کے صدر جووینل مواز نے ایک ٹوئیٹ میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں