.

برطانیہ میں روسی جاسوس پر زہریلی گیس کے حملے میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دینے میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔ یہ انکشاف تحقیقاتی امور سے متعلق ویب سائٹ Bellingcat کی جانب سے پیر کے روز کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ شخص کا نام Alexander Yevgenyevich Mishkin ہے اور وہ روسی ملٹری انٹیلجنس میں بطور ڈاکٹر کام کرتا ہے۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے جس شخص کی شناخت الیگزینڈر بٹروف کے نام سے کی تھی وہ درحقیقت الیگزینڈر مشکین ہے۔ مشکین معروف روسی ملٹری انٹیلی جنس سروس جی آر یو کا اہل کار ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مشکین نے روس سے سالسبری برطانیہ کا سفر کرتے ہوئے الیگزینڈر بٹروف کا نام استعمال کیا تا کہ اپنی حقیقی شناخت پر پردہ ڈال سکے۔

برطانوی ذمّے داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب رواں برس مارچ میں سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی پر کلورین گیس ایجنٹ کے حملے کے سلسلے میں الزامات عائد کیے تو وہ اس بات کو سمجھ رہے تھے کہ بٹروف ایک فرضی نام ہے۔

بیلنگ کیٹ ویب سائٹ نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس وارادت میں ملوث پہلا مشتبہ شخص بھی فرضی نام کے ذریعے سفر کر کے برطانیہ پہنچا تھا۔ وہ بھی جی آر یو انٹیلی جنس سروس کا ایجنٹ ہے اور اس کا نام Anatoliy Chepiga ہے۔