.

شمالی سیناء: مصری سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری وزارت داخلہ نے شمالی سیناء کے صوبے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

منگل کے روز جاری سرکاری بیان میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی سیکٹر کو یہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ العریش شہر کے ایک غیر آباد فارم میں 10 دہشت گردوں نے اپنا اڈا بنا رکھا ہے اور یہ لوگ بعض دہشت گرد کارروائیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس پر سکیورٹی فورسز نے مذکورہ افراد کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر فارم پر چھاپا مارا۔

چھاپہ مارے جانے پر دہشت گردوں نے سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تمام تخریب کار مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 خود کار بندوقیں، 3 شاٹ گنیں، 3 تیار دھماکا خیز آلات اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔