.

معروف پرتگالی فٹ بالر نئے جنسی اسکینڈل کی زد میں!

کریسٹیانو رونالڈو پر تین خواتین کی طرف سے جنسی ہراسانی کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پرتگال کے معروف فٹ بالر اور اطالوی "جووینٹوس" کے کھلاڑی کریسٹیانو رونالڈو پر مزید تین خواتین نے جنسی تشدد کے الزامات عاید کیے ہیں۔ رونالڈو پہلے بھی اس طرح کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رونالڈو پر خواتین کی عصمت دری کے الزامات ایک امریکی خاتون "کیتھرین مایوروگا" کی جانب سے سامنے لائے گئے اور بتایاگیا ہے کہ یہ واقعات سنہ2009ء کے عرصے میں رونما ہوئے۔ پرتگالی پولیس رونالڈو کی دوستوں سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق سوموار کو ایک خاتون نے انکشاف کیا کہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد رونالڈو نے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک دوسری خاتون نے بھی رونالڈوں کی جانب سے جنسی حملے کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا جبکہ تیسری خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے جنسی تشدد کے معاملے کو افشاء نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم ایک خاتون جس نے غال ہی میں رونالڈو پر جنسی ہراسانی کا الزام عاید کیا کا کہنا تھا کہ اسے ایک سےزاید بار جنسی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی خاتون شہری کیتھرین مایورگا کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں‌نے مزید تین عورتوں کی طرف سے رونالڈو پر جنسی تشدد کے بیانات سنے ہیں۔ اس کیس کی مرکزی وکیل لیزلی اسٹوفال کا کہنا ہے کہ اسے ایک خاتون نے فون کرکے بتایا کہ اس کا کیس مایورگا کے کیس سے مشابہت رکھتا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے اس خاتون نے اپنی شناخت ظاہرنہیں کی۔ خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ وہ الزام لگانے والی تینوں عورتوں کے بیانات کی تحقیقات کرانے کی کوشش کریں‌گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ لاس ویگاس کی پولیس کو رونالڈو کے خلاف سامنے آنےوالے تمام کیسز کی معلومات فراہم کی جائیں گی اور 2009ء میں‌پیش آنے والے مایورگا کے کیس کی جامعہ تحقیقات کی جائیں گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق پولیس رونالڈو کی سابق دوستوں سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ ان میں جیما اٹکینسون بھی شامل ہیں جو عصمت ریزی کے مقدمہ میں‌پیش پیش ہیں۔

برطانیہ کے ایک دوسرے اخبار "سنڈے میرر" کے مطابق امریکی پولیس ماڈل کیم کارڈیشیان، پریس ھیلٹن اور فیشن ماڈل اریناک شائک سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

قبل ازیں جرمن اخبار "دیر اسپیگل" نے انکشاف کیا تھا کہ رونالڈو نے امریکا کی کیتھرین مایورگا کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا تھا کہ وہ عصمت ریزی کیس کو افشاء نہیں کرے گی اور اسے صیغہ راز میں رکھنے کےعوض اسے 2 لاکھ 87 ہزار آسٹریلوی پائونڈ ادا کیے جائیں گے۔

جرمن اخبار کےمطابق دونوں میں اس معاہدے پر 2010ءمیں اتفاق کیا گیا اورخاتون کو سات ماہ میں تمام رقم ادار کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اس معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ اگر کیتھرین مایورگا جنسی تعلق کی وجہ سے کسی بیماری کا شکار ہوتی ہیں تو رونالڈو کو یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ وہ اس کی بیماری کا سبب ہیں۔ کیتھرین نے 2 لاکھ 87ہزار آسٹریلوی پائونڈ کے معاہدے کے بعد رونالڈوکے خلاف مقدمہ چلانے سے دست بردار ہوگئی تھیں۔