سعودی سفیر نے دوبارہ جرمنی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین کے جرمنی کے لیے متعین کردہ سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے ایک مرتبہ پھر برلن میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ منگل سے برلن میں سعودی سفیر خالد بن بندر بن سلطان نے سعودی سفارت خانے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کر دی ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے "ٹویٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر نے برلن میں جرمن وزیر خارجہ ھایکو ماس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دون ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان چند ماہ قبل سفارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا جس کے سعودی حکومت نے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں