لیبیا: سرت شہر سے اجتماعی قبر سے 100 لاشیں برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں ہلال احمر کی ٹیم نےسرت شہر میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے جس سے اب تک 100 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ فی الحال اس امر کی تصدیق نہیں ‌ہو سکی کہ آیا یہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوئوں کی ہوسکتی ہیں جو کچھ عرصے تک اس شہر پر قابض رہے ہیں۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرت کی اس اجتماعی قبر سے اب تک 100 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، مگر یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبر کی مزید کھدائی جاری ہے۔ وہاں‌ سے مزید افراد کی لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2016ء کے دوران داعش کے جنگجو اس شہر پر قابض رہے ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے عالمی فوج کے ساتھ مل کر ان کے خلاف "البنیان المرصوص" آپریشن کیا اور داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔ لڑائی میں داعش کےسیکڑوں جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں