’مُجھے کینسر کا مرض لاحق نہیں، ہاتھ ملانے سے نہ ڈریں‘

فلپائنی صدر کا طبی معائنہ، کینسر کی تصدیق نہ ہوسکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلپائن کے صدر روڈو ریکو دو تیرتے نے منگل کے روز کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا ہے جس میں ان کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق نہیں۔ اس لیے کسی کو ان کے قریب آنے سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ صدر دو تیرتے کو گذشتہ ہفتے کینسر کے شبے کی بنیاد پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کینسر نہیں، اس لیے ہاتھ ملانے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

فلپائن کےوزیرداخلہ نے اڈورڈو انو این نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر نے اسپتال سے واپس آنے کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں سرطان کا مرض لاحق نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں