ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی، 2000 مکانات تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہیٹی میں حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام ملک کے انتہائی شمال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مادی نقصان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ 2000 مکانات تباہ ہوئے ہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پورت دے پئے کی بندرگاہ سے 20 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس قدرتی آفت میں کم از کم 17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ زلزے کےنتیجے میں 333 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیٹی کے وزیراعظم جون اونری سیون کا کہنا ہے کی زلزلے سے 2280 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ 2010ء میں ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے نزیک آنے والے شدید زلزلے میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7 تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں