یمن کی سرکاری فوج کی صعدہ میں‌ پیش قدمی، باقم میں باغیوں پر بڑا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرکاری فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الظاھر اور باقام ڈاریکٹوریٹس میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے گئے ہیں۔

یمن سے "العربیہ" کے نامہ نگار نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری فوج نے الظاھریہ کی ساحلی پٹی پر حوثیوں کو پسپا کرتے ہوئے متعدد مقامات اپنے کنٹرول میں لے لیے۔ لڑائی میں کم سے کم 9 حوثی باغی ہلاک اور بڑی تعداد میں فرار ہوگئے۔

ادھر باقم ڈاریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حملہ کیا اور حوثیوں کی جنگی تیاریوں پر بمباری کر کے انہیں ناکام بنا دیا۔

ادھر کتاف ڈاریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دو روز کے دوران 300 بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں