یمنی فوج کی صوبہ صعدہ کے ضلع باقم میں حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمنی فوج نے عرب اتحاد کی فضائی مدد سے صوبہ صعدہ میں واقع ضلع باقم میں حوثی باغیوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے۔

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز باقم میں فوجی کارروائی کے دوران میں حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپوؤں اور فوجی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور ان کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی گئی ہے۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے اب ضلع باقم پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے اور یہ ضلع اب اس کے کنٹرول میں آیا ہی چاہتا ہے۔یمنی فوج نے ابواب الحدید کے پہاڑی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک شدید حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے پہاڑ ی علاقوں میں بہت سی چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے حوثی باغی بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔فوج نے تزویراتی اہمیت کے حامل ان اہم مقامات پر پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں