سعودی ولی عہد کی مائیک پومپیو کو امریکا کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے دارالحکومت الریاض میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے درمیان ’مضبوط تاریخی تعلقات ‘ کی یقین دہانی کرائی ہے۔انھوں نے علاقائی سطح پر رونما ہونے والے واقعات اور پیش رفت کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مائیک پومپیو نے ترکی کے شہر استنبول میں لاپتا ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے عزم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں