قاتل سیلفی نے امریکی خاتون کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر میں خطرناک "سیلفیوں" کے شوق نے لوگوں کی زندگیوں کا چراغ گل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔ پاناما شہر میں ایک 44 سالہ امریکی خاتون سینڈرا موئلا رہائشی ٹاور کی 27 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ مذکورہ ٹاور کے نزدیک موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون سے سینڈرا کے گرنے کے منظر کو ریکارڈ کر لیا۔

سینڈرا نے جو دو بچوں کی ماں تھی، اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی کی ریلنگ کے ساتھ کھڑے ہو کر سیلفی لیتے ہوئے اپنے پیچھے کے منظر کو تصویر میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بالکونی سے نیچے آ گری۔ اس واقعے کی زیر گردش وڈیو میں ایک شخص کو دوسرے سے یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ "یہ خاتون پاگل ہے، یہ جا رہی ہے، اس کو دیکھو ، اس کو دیکھو ... یہ نیچے گر رہی ہے"۔

برطانوی اخبار ڈیلی مِرر نے اپنی ویب سائٹ پر واقعے کی وڈیو پوسٹ کی ہے۔ اخبار نے امریکی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینڈرا تیز ہوا چلنے کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں