.

چین: جب بنک ملازمین کے سروں پر سانپ آ گرا

چھت سے خطرناک سانپ گرنے پربنک ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اگرآپ اپنے دفتر میں اپنے کام میں مصروف ہوں اوراچانک ایک بھاری بھرکم اور خطرناک سانپ آپ پر آگرے تو آپ کیا کریں گے؟ وہی کچھ جو چین میں ایک بنک کے اندر ملازمین نے کیا جب ان کے سروں پر اچانک سانپ آگرا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق چین میں ایک بنک کے اندر چھت سے سانپ کے گرنے اور ملازمین کی دوڑیں لگنے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات میں ‌بتایا گیا ہے کہ سانپ کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی کا عملہ بلایا گیا۔ سانپ کو بنک ملازمین کے ایک گروپ کے درمیان گردے دیکھا جا سکتا ہے۔ سانپ کے گرنے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر جنگ کی آگ کی طرح پھیلی۔

برطانوی جریدہ "میٹرو" کے مطابق یہ واقعہ 12 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب بیجنگ میں چین کے کمرشل بنک میں ملازمین اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ ان پر سانپ آگرا۔ سانپ کے گرنے کا واقعہ بنک کے VIP کمرے میں‌ پیش آیا۔ سانپ دیکھتے ہی ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔

اگرچہ اس سانپ نے بنک میں موجود کسی شخص کو جانی نقصان نہیں پہنچایا تاہم اس نے پورے بنک میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ سیکیورٹی کے عملے نے مہارت کے ساتھ سانپ پکڑ کر پلاسٹک کے ایک بیگ میں‌ ڈالا اوربنک سے باہر منتقل کردیا۔

سانپ کی لمبائی تین فٹ اور وزن ساڑھے سات کلو گرام بتایا جاتا ہے۔