امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد ترکی کے لیے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو منگل کے روز سعودی حکام سے ملاقات کےبعد آج بدھ کو ترکی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ لاپتا صحافی جمال خاشقجی کے حوالےسے بات چیت کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے کے بعد آج بدھ کو ترکی پہنچیں گے۔ منگل کو انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

خادم الحرمین الشریفین نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے معاملے میں جلد بازی سے گریز کرنے پر امریکا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ خاشقجی کے بارے میں لاعلم ہیں تاہم سعودی عرب کی حکومت ان کے حوالے سے ٹھوس حقائق سامنے لانے لانے میں ہرممکن تعاون کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں