.

ایردوآن کی جانب سے انقرہ میں امریکی وزیر خارجہ کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز انقرہ کے "اسنبوگا" انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا استقبال کیا۔

دونوں شخصیات کی ملاقات کے موقع پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو، انٹیلی جنس سربراہ ہیکان ویدان اور ترکی کے ایوان صدارت کے ترجمان ابراہیم کالن بھی موجود تھے۔

امریکی وزیر خارجہ تُرک قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے بدھ کی صبح سعودی عرب سے انقرہ پہنچے تھے۔

پومپیو نے منگل کے روز ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔