بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی سعودی شاہ اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بدھ کے روز الریا ض میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، ترقی کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

قبل ازیں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔خادم الحرمین الشریفین نے شیخ حسینہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر مہمان وزیراعظم کا سعودی عرب کے اعلیٰ عہدے داروں ، شہزادوں اور عسکری لیڈروں سے تعارف کرایا گیا۔شاہ سلمان نے شیخ حسینہ کے وفد میں شامل بنگلہ دیشی عہدے داروں سے بھی ملاقات کی ۔

شیخ حسینہ واجد  اور  شاہ سلمان بن عبدالعزیز
شیخ حسینہ واجد اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں