خاشقجی کیس سے متعلق سعودی عرب کی تحقیقات قابل اعتبار ہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق سعودی عرب کی تحقیقات کو قابل اعتبار اور حقائق پر مبنی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری نظریں خاشقجی کیس کے حوالے سے کسی اہم پیش رفت پر مرکوز ہیں۔ مجھے سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات پر اعتبار ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ سعودی قیادت نے خاشقجی کے حوالے سے میرے سامنے جھوٹ بولا تھا۔

ہفتے کو اریزونا ریاست میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کی ابتدائی رپورٹ حوصلہ افزا اور اہم قدم ہے۔

انہوں نے جمال خاشقجی کیس کے حوالے سے تیزی کے ساتھ تحقیقات کرنے اور اس کے نتائج سے دنیا کو آگاہ کرنے کی سعودی مساعی کو سراہا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی سعودی ولی عہد سے بھی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ سعودی عرب ہمارا مضبوط اتحادی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں