امریکا: تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے شہر ڈیٹروئٹ میں پولیس نے 60 سے زیادہ شیرخوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو تجہیز و تکفین کے ایک مرکز میں چُھپایا گیا تھا۔ پولیس اس امر کو "انتہائی تشویش ناک" قرار دے رہی ہے۔

ایک ہفتہ قبل مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ان لاشوں کو لکڑی کی ایک پَرت میں چُھپایا گیا تھا۔

ڈیٹروئٹ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کو نہیں جان سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور ریاست کی انتظامیہ اور وفاقی تحقیق کار انسانی باقیات کی نامناسب طریقے سے ذخیرہ کاری کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورش تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تحقیق کاروں کی ٹیم ملنے والی باقیات کی عمروں اور شناخت کا تعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مشی گن ریاست میں لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پیری فیونرل ہوم میں "ابتر صورت حال اور سنگین لاپروائی" سامنے آںے کے بعد تجہیز و تکفین کے اس مرکز کا لائسنس منسوخ کر کے اُس بند کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں