.

صدر ٹرمپ کا محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ انہوں نے ٹیلیفون پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔

اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بتایا تھا کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جمال خاشقجی کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاننا چاہتا ہے۔

دوسری جانب وہائٹ ہاؤس کے مشیر اور صدر ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر نے ایک بیان میں سعودی عرب کو امریکا کا اہم ترین اتحادی قرار دیا ہے۔ انہوں ‌نے کہا ہے کہ امریکا خاشقجی کیس کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔ کوشنر نے واضح کیا کہ خاشقجی کیس کے حوالے سے حقائق جان لینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہی قدم اٹھائیں گے۔

جہاں تک ترکی کا تعلق ہے تو وہ اعلان کر چکا ہے کہ انقرہ یہ نہیں چاہتا کہ خاشقجی کی وفات کے باعث ریاض کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آئے۔