.

فرانس سعودی عرب سے تعلقات کے بارے میں کوئی عاجلانہ فیصلہ نہیں کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس نے کہا ہے کہ جب تک صحافی جمال خاشقجی کی موت کے تمام حقائق واضح نہیں ہوجاتے ، اس وقت تک سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے مستقبل کے حوالے سے کوئی عاجلانہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بات فرانس کے ایوانِ صدر ایلزے محل کے ایک ذریعے نے بدھ کو ایک بیان میں کہی ہے۔اس ذریعے نے کہا کہ اگر مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو یہ واضح حقائق پر مبنی ہوگا اور ذمے داریوں کا بھی واضح طور پر تعیّن کیا جائے گا۔