.

نیویارک شہر کے نواح میں ہلیری اور بل کلنٹن کے مکان سے بم برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے سابق صدر بِل کلنٹن اور ہلیری کے نیویارک شہر کے نواح میں واقع علا قے چپاقوہ میں مکان سے بدھ کی صبح ایک بم برآمد ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ گذشتہ سوموار کو لبرل ارب پتی جارج سوروس کے ملکیتی ایک کمپاؤنڈ سے بھی ایسا دھماکا خیز مواد ملا تھا اور تحقیقات کار وں کو یقین ہے کہ ان دونوں بموں کا آپس میں کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے۔

نیویارک کے علاقے نیو کیسل کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایف بی آئی ، خفیہ سروس اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے حکام سے بل کلنٹن کے مکان سے ملنے والے مشتبہ تھیلے کی تحقیقات میں معاونت کررہی ہے۔چپاقوہ کا علاقہ نیوکیسل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔