امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا ہے:’’ امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے‘‘۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں میڈیا کی کوریج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وہ لکھتے ہیں:’’ہمیں آج ہمارے معاشرے میں جس غیظ وغضب کا سامنا ہے،اس کا ایک بڑا حصہ مرکزی دھارے کے میڈیا کی جان بوجھ کر کی گئی غلط اور نامکمل رپورٹنگ کا شاخسانہ ہے۔میں اس کو’’ غلط خبر‘‘ کا نام دیتا ہوں ۔یہ اب اتنا بُرا اور نفرت انگیز ہوچکا ہے کہ یہ کسی توضیح سے بھی ماورا ہوچکا ہے۔مرکزی دھارے کے میڈیا کو تیزی سے خود کو درست کرنا چاہیے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں